مسلم لیگ (ن) نے ڈی سی لاہور کو عہدے سے ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی

پیر 16 ستمبر 2019 15:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ڈپٹی کمشنرلاہور صالحہ سعید کو عہدے سے ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔رکن اسمبلی عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں دودھ 140روپے فی لیٹر تک فروخت ہو رہا ہے،ضلعی انتظامیہ دودھ کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔ڈی سی لاہور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب دودھ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کا نوٹس لیں۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید لاہور جیسے میگا سٹی کا نظام چلانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں۔ڈی سی لاہور کو عہدے سے ہٹایا جائے اور ان کی جگہ قابل اور محنتی شخص کو ذمہ داری دی جائے۔ڈی سی لاہور کی انتظامی سرگرمیوں کی بجائے سیاسی سرگرمیوں میں زیادہ توجہ رہتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں