چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری (آج) لاہور آئیں گے

جمعرات 9 مئی 2024 22:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری (آج)جمعہ کو لاہور آئیں گے۔بلاول بھٹو نامزد گورنر سردار سلیم حیدر خان کی گورنر ہائوس میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیپلز پارٹی 4روز لاہور میں قیام کریں گے، اتوار کو الحمرا میں بھٹو ریفرنس اور تاریخ کے موضوع پر ہونے والے سیمینار کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں