ڈی سی او ریلوے لاہور کا ٹرینوں پر اچانک چھاپہ،بغیر ٹکٹ مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں 48 ہزار سے زائد وصول

اتوار 22 ستمبر 2019 19:05

لاہور۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کی جانب سے بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف اعلان کردہ کریک ڈاؤن کے سلسلے میں ڈویڑنل کمرشل آفیسر ریلوے لاہور حامد فاروق قریشی نے ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور عامر نثار چوہدری کی خصوصی ہدایت پر اسپیشل گروپ آف ٹکٹ ایگزامینرز کے ہمراہ اکبر ایکسپریس اور غوری ایکسپریس ٹرینوں پر اچانک چھاپہ مارکر 120 بغیر ٹکٹ مسافروں کو جرمانے کیی.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی سی او ریلوے لاہور نے لاہور سے کوئٹہ براستہ فیصل آباد جانے والی اکبر ایکسپریس اور فیصل آباد سے لاہور آنے والی غوری ایکسپریس ٹرینوں پر اچانک چھاپے مارکر 120 بغیر ٹکٹ مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں مبلغ 48 ہزار 660 روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کروادیئے ہیں. اچانک چھاپوں کے دوران اکبر ایکسپریس سے 102 جبکہ فیصل آباد سے لاہور آنے والی غوری ایکسپریس ٹرین سے 18 بغیر ٹکٹ مسافروں کو جرمانے کیے گئی. اس ضمن میں ڈی سی او ریلوے لاہور کا کہنا تھا کہ بغیر ٹکٹ مسافروں کی حوصلہ شکنی کیلئے موثر کاروائیوں سے ان کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھیں گی. ان کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے کا ریونیو بڑھانے کیلئے مفت خوروں کے خلاف کاروائیاں ہر صورت جاری رہے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں