آرٹسٹ نے گٹار بنانے کے لیے 107آئی فون قربان کردیے

موسیقی کے دلدادہ آرٹسٹ نے آئی فون کی مدد سے خوبصورت گٹار بنا ڈالا

Sajjad Qadir سجاد قادر اتوار 20 اکتوبر 2019 05:47

آرٹسٹ نے گٹار بنانے کے لیے 107آئی فون قربان کردیے
ویب نیوز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2019ء)   آئی فون دنیا کا مہنگا ترین موبائل فون ہے یہ جس کے پاس بھی ہو وہ خوشی سے پھولے نہیں سماتا اور دھیان سے اپنے پاس رکھتا ہے۔مگر دنیا میں ایک سرپھرا ایسا بھی ہے جس نے کئی درجن آئی فون موبائل کو اکٹھا کر کے گٹار بنا دیا ہے۔جو بھی سنتا ہے حیران رہ جاتا ہے کیونکہ آئی فون جیسا موبائل دوستوں سے بات کرنے یا پھر انٹرنیٹ یوز کرنے اور سیلفی لینے کے لیے ہی خریدا جاتا ہے مگر یہ کس قسم کا شوق ہے کہ موسیقی والا گٹار بنانے کے لیے ایک سو سے زائد آئی فون گٹار میں جڑ دیے گئے۔

مگر یہی تو اس آرٹسٹ کا کمال ہے کہ اس نے اپنا گٹار انوکھا بنایا ہے۔گٹار موسیقی میں استعمال کیا جانے والا ایسا آلہ ہے جو کہ عام طور پر لکڑی یا کسی اور دوسری چیز سے بنایا جاتا ہے لیکن اگر کوئی آپ سے کہے کہ ایک گٹار کو ’آئی فون‘سے جوڑ کر بنایا گیا ہے تو شاید آپ اس شخص کی بات پر یقین ہی نہ کریں۔

(جاری ہے)

مگر یہ سچ ہے کہ ایک شخص نے آئی فون موبائل کو جوڑ کر موسیقی پیدا کرنے والا گٹار بنا ڈالا ہے جو کہ دنیا کے مہنگے ترین اسمارٹ فون ’آئی فون‘ کو جوڑ کر بنایا گیا ہے۔

آرٹ مایر نامی لڑکے نے ایک ایسا گٹار تیار کیا ہے جس کا نام اس نے ’آئی کاسٹر‘ رکھا ہے اور اس گٹار کی خاصیت کا اندازہ ہم اس کے نام سے بھی لگا سکتے ہیں۔ آئی کاسٹر گٹار کو بنانے کے لیے آئی فون کا استعمال کیا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ گٹار باقی تمام گٹاروں جیسا نہیں ہے، اس گٹار کا نام رکھنے کی ایک اور وجہ یہ تھی کہ اس گٹار کی بناوٹ ’ٹیلی کاسٹر گٹار‘ جیسی ہے، اس گٹار کو بنانے کے لیے تقریباً 107 آئی فونز کا استعمال کیا گیا ہے۔

یہ آئی فون سے بنا گٹار عام الیکٹرک گٹار جیسی ہی خاصیت رکھتا ہے اور اس گٹار کو بنانے والے آرٹسٹ مایر کا کہنا ہے کہ حیرت انگیز بات تو یہ ہے کہ آئی فون سے بنا ہوا گٹار عام گٹار سے زیادہ اچھی فریکوئنسی دیتا ہے۔دنیا میں کئی اور لوگوں نے بھی لکڑی یا پلاسٹک سے گٹار بنانے کی بجائے کئی مختلف چیزوں کا استعمال کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں