مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور
حکومت اپوزیشن جماعتوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر رہی ہے. سربراہ جمعیت علماءاسلام (ف)
میاں محمد ندیم پیر 21 اکتوبر 2019 12:42
حکومت اپوزیشن جماعتوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر رہی ہے. سربراہ جمعیت علماءاسلام (ف)
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 اکتوبر ۔
(جاری ہے)
2019ء)جمعیت علماءاسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن جماعتوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر رہی ہے، مولانا عبد الغفور حیدری کی سربراہی میں کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں.
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور بتایا کہ حکومت سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہورہے ہیں‘انہوں نے بتایا کہ مذاکرات سے متعلق کوئی بھی فیصلہ رہبر کمیٹی کرے گی. اس موقع پر ایمل ولی خان نے بھی مولانا فضل الرحمان کو یقین دلایا کہ اے این پی اسفندیار ولی خان کے حکم کے مطابق آزادی مارچ میں شرکت کرے گی. واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کے درمیان ہونے والے مذاکرات منسوخ کر دیئے گئے تھے. دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر آئینی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے. لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس امیر بھٹی کل ایڈووکیٹ ندیم سرور کی مولانا فضل الرحمان کا مارچ روکنے سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت کریں گے. درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان الیکشن ہارنے کے بعدذاتی انتقام کے لیے اور مدرسہ اصلاحات سے بچنے کے لیے دھرنا دے رہے ہیں. ایڈووکیٹ ندیم سرور کا درخواست میں موقف ہے کہ حکومت کو آئین کے تحت 5 سال کی مدت پوری کیے بغیر ختم نہیں کیا جا سکتا ہے.متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیر اعلی مریم نواز سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے کنٹری منیجر ذیشان احمد شیخ کی ملاقات
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ڈائریکٹر صوفیہ شکیل کی ملاقات
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
سپیکر پنجاب اسمبلی سے مالٹا کے کرکٹ کلب سویکی یونائیٹڈ کے 18 رکنی وفدکی ملاقات
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
نوجوان چینج ایجنٹ، ملکر تبدیلی لائیں گے‘رانا سکندر حیات
پنجاب میں حکومتی اتحاد کو ملنے والی خواتین، اقلیتوں کی مخصوص نشستیں معطل
سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ ،وزیراعلی مریم نواز نے ڈی پی ایس ماڈل ٹائون میں پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا ..
’’200 کلینک آن ویل ، 100رورل ایمبولینس ، ہر ہسپتال میں ڈاکٹر‘‘،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تین میگا ہیلتھ ..
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی، 7 سال بعد دوبارہ جدید ترین لیپ ٹاپ دیئے جائیں ..
وزیراعلیٰ مریم نوازنے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
اپوزیشن کا پوائنٹ آف آرڈر درست قرار ،اسپیکر نے حکومتی اتحاد کو ملنے والی 27مخصوص نشستیں معطل کر دیں
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں