شہبازشریف سے برطانوی سفیر تھامس ڈریو کی ملاقات

پاکستان اور برطانیہ کی شراکت داری خطے اور عالمی سطح پر کئی مثبت تبدیلیاں لاسکتی ہے‘صدر (ن) لیگ

پیر 21 اکتوبر 2019 20:15

شہبازشریف سے برطانوی سفیر تھامس ڈریو کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان اور برطانیہ میں سفارتی تعلقات اور سماجی سطح پر قربتوں کے لئے آپ کی خدمات کو سراہتے ہیں،پاکستان اور برطانیہ کی شراکت داری خطے اور عالمی سطح پر کئی مثبت تبدیلیاں لاسکتی ہے۔مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے برطانوی سفیر تھامس ڈریو سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستانیوں کے لئے دوسرے گھر کی حیثیت رکھتا ہے،بطور وزیراعلی عوام کی بہترین خدمت کرنے کی پوری کوشش کی،تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ سمیت تمام شعبوں میں ترقی کایہ سفرآئندہ بھی جاری رکھیں گے۔تھامس ڈریونے کہاکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بے حد اہمیت دیتے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار دوستانہ قریبی تعلقات استوار ہیں۔بطور وزیراعلی تعلیم اور صحت کے لئے آپ نے بہترین خدمات انجام دیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں