ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں کیبنٹ کمیٹی کا اعلی سطحی اجلاس

بدھ 13 نومبر 2019 20:06

ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں کیبنٹ کمیٹی کا اعلی سطحی اجلاس
لاہور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں کیبنٹ کمیٹی کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیراوقاف سعیدالحسن جعفری، صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان، کمشنرلاہورڈویژن آصف بلال لودھی اور وڈیولنک کے ذریعے تمام کمشنرزاورڈ پٹی کمشنرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ پولیس، پی آئی ٹی بی، ماحولیات، سوشل ویلفیئر، فشریز، واسا، ایل ڈی اے، لیبر، ٹرانسپورٹ، سپیشل برانچ، ڈی ایچ اے، لیسکو، پی ایچ اے، ایگری کلچر، انہار، ڈی جی پی آر، لوکل گورنمنٹ، آئی پی ایچ، ایل ڈبلیوایم سی، سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن، فوڈ، کوآپریٹو، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ودیگرمحکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرصحت نے صوبہ بھرمیں انسداڈینگی مہم کے اعدادوشماراورڈینگی پرقابوپانے کے حوالے سے اقدامات کاجائزہ لیا۔ صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان نے وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکوصوبہ بھرمیں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھرمیں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں، تمام افسران اورضلعی انتظامیہ کی کاوش سے ڈینگی کے کیسزکی شرح میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی لارواکی افزائش کوروکنے کیلئے موثراقدامات جاری رکھے جائیں، پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کاخاص خیال رکھاجارہاہے، آئندہ ڈینگی کے تدارک کیلئے پیشگی اقدامات اٹھائے جائینگے، غلط اعدادوشمارفراہم کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ ڈینگی کی وباء پرقابوپانے کیلئے شہریوں کواپنے گھروں اوردفاترکوصاف ستھرارکھ کراہم کرداراداکرناہوگا۔ صوبائی وزیراوقاف سعیدالحسن جعفری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب نے ہنگامی اقدامات اٹھاکرڈینگی پربہت قابو پایا،آئندہ ڈینگی کے مکمل تدارک کیلئے پیشگی اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں