سپیکر چودھری پرویزالٰہی سے ریکٹر ایف سی کالج کی وفد کے ہمراہ ملاقات، کانووکیشن میں شرکت کی دعوت

ہماری سیاست کا مقصد عام آدمی کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے، ہمارے شروع کئے گئے فلاحی کاموں کی اہمیت اب پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہی: سپیکر پنجاب اسمبلی کی وفد سے گفتگو

جمعہ 22 نومبر 2019 20:40

سپیکر چودھری پرویزالٰہی سے ریکٹر ایف سی کالج کی وفد کے ہمراہ ملاقات، کانووکیشن میں شرکت کی دعوت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ریکٹر ایف سی کالج ڈاکٹر جیمز اے ٹیبی Dr. James A. Tebbe کی قیادت میں وفد نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں ڈین آف ایجوکیشن شیرل بیک Cheryl Bake، ایگزیکٹو ڈائریکٹر مارگریٹ ٹرمبلMargret Trimble اور ویدا شاہین گل Veda Shaheen Gill شامل تھیں۔ ریکٹر ایف سی کالج نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کو سالانہ کانوکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپ کے دور میں پہلی بار چرچوں کی دیکھ بھال کیلئے فنڈز، تاریخ میں پہلی مرتبہ اقلیتوں کیلئے وزارت قائم کرنے اور کرسچن کمیونٹی کے تعلیمی ادارے انہیں واپس کرنے پر ہم آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد عام اور غریب آدمی کو بہتر سہولیات کی فراہمی ہے، ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے کی، یہی وجہ ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہم نے نہ صرف پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کی بلکہ ان کو عملی طور پر نافذ بھی کیا، ہمارے دور میں شروع کیے گئے فلاحی کام آج بھی جاری و ساری ہیں بلکہ ان کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں