انڈر 16تین روزہ ٹورنامنٹ کے فائنل کاپہلا روز خیبرپختونخوا کے نام

اتوار 8 دسمبر 2019 20:35

= لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2019ء) اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں جاری پی سی بی پیپسی انڈر 16 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے روز ناردرن کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 113 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کے اسپنر محمد عرفان نے 32 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں خیبرپختونخوا نے دن کے اختتام پر 40 اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنالیے ہیں۔ عباس علی 77 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ حسیب خان نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں