وزیراعلیٰ کا آل پاکستان کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 14 دسمبر 2019 18:58

وزیراعلیٰ کا آل پاکستان کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آل پاکستان کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں