قوم شہدا اے پی ایس کی عظیم قربانی کبھی فراموش نہیں کرے گی‘ شفیق ر ضا قادری

پاکستان نے دہشتگردوں کو شکست دی، فتح ہمارے عزم، ارادے اور عوام کی ہو گئی‘چیئرمین انجمن شہر یان لاہور

اتوار 15 دسمبر 2019 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2019ء) انجمن شہریان لاہور کی جانب سے سا نحہ اے پی سی سے اظہار یکجہتی کیلئے چڑ یا گھر میں واک کااہتمام کیا گیاجس میں شہریو ں کی کثیر تعداد نے شرکت کی شہریو ں نے شہدا اے پی سی اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی اور شہدا کے درجا ت کی بلندی کیلئے دعا کی ،اس مو قع پرانجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاکہ ہم پشاور کے معصو م پھو لو ں کو نہ بھو لیں ہیں او ر نہ بو لیں ، سا نحہ پشاور آ ج بھی ہمار ے ذہنو ں میں مو جو د ہے، پاکستان نے دہشت گردوں کو شکست دی، فتح ہمارے عزم، ارادے اور عوام کی ہو گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان کے معصوم بچوں کا لہو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم قربانیوں کی اپنی تابندہ روایت سے دستبردار نہیں ہوں گے، سا نحہ اے پی سی کے شہدا ہمارے قومی ہیرو ہیں ۔پاک فوج کی امن کیلئے قر یانیاں تاریخ کاحصہ ہیں ، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں