رات کے اندھیرے میں ڈانس کرتی ہوئی لڑکی کی ویڈیو وائرل

مذکورہ لڑکی نے ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا تو صارفین نے شدید تقید کا نشانہ بنایا

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 19 جنوری 2020 14:41

رات کے اندھیرے میں ڈانس کرتی ہوئی لڑکی کی ویڈیو وائرل
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 19 جنوری 2020) : رات کے اندھیرے میں ڈانس کرتی ہوئی لڑکی کی ویڈیو وائرل، مذکورہ لڑکی نے ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا تو صارفین نے شدید تقید کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرایک ویڈیو اس وقت بہت زیادہ مقبول ہوئی ہے جس میں ایک لڑکی رات کے وقت اپنے گاڑی میں گانا لگا کر ڈانس کررہی ے اور اس پر لکھا گیا ہے کہ ’اسلامی جہوریہ پاکستان میں خوش آمدید‘۔

ایک اور ویڈیو میں لڑکی برفباری کے مقام پر ڈانس کر رہی ہے اور اس تصویر کے اوپر کیپشن دیتے ہوئے لکھا گیا تھا کہ ’اسلامی جہوریہ پاکستان میں دوبارہ خوش آمدید‘۔
صارفین کی جانب سے یہ الفاظ لکھنے پر اسکی لڑکی کو بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک صارف کا کہنا ہے کہ پھر کہتی ہیں کہ ہمیں ہراساں کیا گیا۔

دعوت سرعام دے دہی ہے، گھر میں کوئی گھس آئے تو چادر وچار دیواری کاتقدس پامال ہوتا ہے۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ایسا کرنا بہت زیادہ شرمندگی کا باعث ہے۔ کچھ ٹوئٹس اس لڑکی کے حق میں بھی تھے جس میں کہا گیا تھا کہ ڈانس کرنے میں کوئی بھی غلط کام نہیں ہے۔ ایک لڑکی کا کہنا تھا کہ اس لڑکی نے کپڑے بھی پورے پہنے ہیں اور ڈانس کرنے میں کسی کو بھی کوئی شکایت نہیں ہونی چاہیے۔

ایک صارف نے یہ بھی لکھا کہ اگر اس لڑکی اور اسکے ماں باپ کو کوئی مسئلہ نہیں ہے تو باقیوں کو بھی نہیں ہونی چاہیے۔ ایک شخص کا کہنا تھا کہ ایسی لڑکیوں کو پاکستان سے نکال دینا چاہیے۔ اس طرح کی ویڈیوز آج کل سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہیں اور اس بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پر زیادہ توجہ نہ دی جائے کیونکہ ہر کسی کو اظہار رائے کا حق اور ہر کوئی اپنے انداز میں بول سکتا ہے، تاہم بہت سے لوگ اس بات کو تسلیم نہیں کرتے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں