پی ٹی آئی کے رکن ڈاکٹر عامر لیاقت نے حکومتی ناکامی کا اعتراف کر لیا

ہمیں کہنا چاہیئے تھا کہ ہم نے زیادہ باتیں کیں، کام آسان نہیں تھا، توقعات بہت باندھ لینے سے معاملات خراب ہوتے ہیں، ہمارے سامنے ابھی بھی بہت سے چیزیں ٹرانسپیرنٹ ہیں: رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کا انٹرویو

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعرات 23 جنوری 2020 22:53

پی ٹی آئی کے رکن ڈاکٹر عامر لیاقت نے حکومتی ناکامی کا اعتراف کر لیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین 23 جنوری 2020) : پی ٹی آئی کے رکن ڈاکٹر عامر لیاقت نے حکومتی ناکامی کا اعتراف کر لیا، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ ہمیں کہنا چاہیئے تھا کہ ہم نے زیادہ باتیں کیں، کام آسان نہیں تھا، توقعات بہت باندھ لینے سے معاملات خراب ہوتے ہیں، ہمارے سامنے ابھی بھی بہت سے چیزیں ٹرانسپیرنٹ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا حوالہ دینے کی ضرورت نہیں، ہمیں خود کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ایسے لاگ سامنے آئیں جو برداشت کر سکیں۔ حکومت کی پوزیشن غیر مستحکم ہونے لگی تھی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو سے اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں کی ملاقات ہوئی تھی، صوبے کے سیاسی حالات پر تبالہ خیال کیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو سے ان کے چیمبر میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ ،پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئر مین اختر حسین لانگو ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایم پی نصیر احمدشاہوانی نے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے دوران صوبے میں امن وامان ،تعمیر وترقی اور سیاسی حالات پر تفصیلی بات چیت کی گئی تھی۔ قبل ازیں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی ایک مضبوط منظم جماعت بن کر سامنے آئی ہے بی اے پی کا منشوروژن عوام کی بلا ا متیاز خدمت کرنا ہے پارٹی کے صوبائی وزراء واراکین اسمبلی بلاامتیاز صوبے کی عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے بی اے پی ضلع ہرنائی بکے نومنتخب صدر ملک اسرار الحق ترین جنرل سیکرٹری عبدالباقی ترین اور دیگر نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتاہوں امیدہے کہ نومنتخب ضلعی کابینہ پارٹی کو ضلع میں فعالی کیلئے دن رات محنت کرینگیان خیالات کااظہار انہوں نے بی اے پی ضلع ہرنائی کے ضلعی نگران کابینہ کی تشکیل کے دوران منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں