پانی کے کنکشن کی فیس میں 900 فیصد تک اضافہ کرنے کا اعلان

لاہور شہر میں پانی کے نئے کنکشن کی فیس 50 سے بڑھا کر500،کنکشن کٹوانے کی فیس 100سے 300، ری کنکشن فیس 150سے 500کی جائے گی، سمری منظوری کیلئے بھجوا دی گئی

جمعہ 24 جنوری 2020 23:15

پانی کے کنکشن کی فیس میں 900 فیصد تک اضافہ کرنے کا اعلان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2020ء) پانی کے کنکشن کی فیس میں 900 فیصد تک اضافہ کرنے کا اعلان، لاہور شہر میں پانی کے نئے کنکشن کی فیس 50 سے بڑھا کر500،کنکشن کٹوانے کی فیس 100سے 300، ری کنکشن فیس 150سے 500کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے شہریوں کو پانی فراہم کرنے والے ادارے واسا کی جانب سے بری خبر سنائی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اب سے پانی کا نیا کنکشن حاصل کرنے کیلئے پہلے سے زائد فیس کی ادائیگی کرنا ہوگی۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور شہر میں واسا نے پانی کے کنکشن کی فیس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے واسا نے باقاعدہ سمری بھی تیار کر لی ہے۔ تیار کی گئی سمری کے مطابق پانی کے نئے کنکشن کی فیس 50 سے بڑھا کر500، کنکشن کٹوانے کی فیس 100سے 300، ری کنکشن فیس 150سے 500 کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ گھریلو کنکشن نام تبدیلی کی فیس 50سے بڑھا کر 500 ، کمرشل کنکشن نام تبدیلی فیس50 سے 1 ہزار ، واٹر میٹر چیکنگ 50 سے 500 ، فیرول کلیننگ 75 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے، ریسٹورنٹ اور چھوٹی انڈسٹریز کے واٹر کنکشن کی فیس 7500 روپے سے بڑھا کر10ہزار ،پلازہ اور کمرشل مارکیٹ کے کنکشن کی فیس 9 ہزار سے 20 ہزار کرنے، 400 مربع فٹ سے زائد رقبے کے ریسٹورنٹ کے کنکشن کی فیس 12 ہزارسے 25 ہزار روپے جبکہ پٹرول پمپ اور ورکشاپ پر لگنے والے واٹر کنکشن کی فیس 15 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سمری ایل ڈی اے کے متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہے جو فیسوں میں اضافہ کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کریں گے۔ سمری منظور کیے جانے کی صورت میں لاہور کے شہریوں کو پانی جیسی بنیادی سہولت کیلئے بھی اپنی جیبیں خالی کرنا پڑیں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں