گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے اٹلی کے سفیر کی الوداعی ملاقات ، پاک اٹلی تعلقات سمیت دیگر امور پر بات چیت

دہشت گردی کیخلاف پاکستان نے جتنی قر بانیاں دیں دنیا میں اسکی کوئی اورمثال نہیں ملتی،چوہدری محمدسرور اٹلی اور پاکستان کے تعلقات ہر گزرتے دن کیساتھ مضبوط ہو رہے ہیں، سٹیفانوپونٹیکورو

پیر 27 جنوری 2020 20:05

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے اٹلی کے سفیر کی الوداعی ملاقات ، پاک اٹلی تعلقات سمیت دیگر امور پر بات چیت
لاہور۔27 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے پاکستان میں اٹلی کے سفیر سٹیفانوپونٹیکورو نے الوداعی ملاقات کی،گور نر ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں پاک اٹلی تعلقات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی، گور نر پنجاب نے اٹلی کے سفیرسٹیفانوپونٹیکورو کی بطورسفیر پاکستان میں خدمات کو سراہا اور سٹیفانوپونٹیکورو کو نیٹوکے افغانستا ن میں سینئر نمائندہ تعیناتی پر مبارکباددی ،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان نے جتنی قر بانیاں دی ہیں دنیا میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان بھارت کے جنگی جنون کے باوجود امن کی بات کر رہا ہے، افغانستان میں امن کیلئے پاکستان اپنا بھر پور کردار اداکر رہا ہے، ہم صرف افغانستان ہی نہیں پورے خطے میں امن چاہتے ہیں جسکے لیے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے اور بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کے خلاف نر یندرمودی حکومت مظالم بند کر ے، دنیا کو بھی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کر نے کیساتھ ساتھ بھارتی مسلمانوں پر بھارتی حکومت کے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے جبکہ اس موقع پر اٹلی کے سفیر سٹیفانوپونٹیکورو نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے پاکستان کی قر با نیاں قابل تعریف ہیں، اٹلی اور پاکستان کے تعلقات ہر گزرتے دن کیساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں