بھارت سے 24ہندو یاتریوں کا جتھہ سالانہ شیو راتری کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گیا

جمعرات 20 فروری 2020 00:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) بھارت سے 24ہندو یاتریوں کا جتھہ سالانہ شیو راتری کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گیا۔واہگہ بارڈر پر سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ طارق وزیر اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید فراز عباس سمیت دیگر نے استقبال کیا۔ بھارتی ہندو یاتری آج (جمعرات )کی صبح کٹا س راج روانہ ہوں گے۔ہندو یاتری 21فروری کوکٹاس راج میں سالانہ شیو راتری کی تقریبات میں شریک ہوں گے۔

لاہورمتروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام شیو راتری کے سلسلے میں اکیس فروری کو کٹاس راج میں دیا باتی، ہون، اشنان کے علاوہ خصوصی پوجا کا اہتمام کیا گیا ہے۔ہندو یاتری 22فروی کو لاہور واپس آئیں گے، 23فروری کو کرشنا مندر راوی روڈ کا دورہ کریں گے۔لاہور۔

(جاری ہے)

بھارتی ہندو یاتری 24فروری کو لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کے علاوہ شاپنگ کریں گے اور 25فروری کو بھارت واپس چلے جائیں گے۔

وفد کی قیادت کرنے والے سنیل کھنہ نے کہا کہ بھارتی میڈیا پاکستان کے بارے جو پیش کر رہا ہے ، یہاں آکر ویسا کچھ نہیں ملا، ہمار ایہاں عزت اور محبت کے ساتھ استقبال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے کئے گئے استقبال اور دیگر انتظامات پر مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوںجانب کے عوام ملتے رہنا، بھارچارے کی فضاکو قائم رکھنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں