پہلی پی جی ایف انٹرنیشنل لیڈیز ایمیچور چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے خواتین گالفرز بھیجنے پر ہمسایہ ممالک کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اس اقدام سے ان ممالک کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، غیر ملکی خواتین گالفرز پاکستان میں قیام کے دوران یہاں کی ثقافت ،ْ مہمان نوازی اور خوبصورتی سے لطف اندوز ہوں گی

خاتون اول بیگم ثمینہ علوی کا تین روزہ گالف چیمپیئن شپ کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب

اتوار 23 فروری 2020 21:45

لاہور۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے پہلی پی جی ایف انٹرنیشنل لیڈیز ایمیچور چیمپیئن شپ 2020ء میں شرکت کے لئے خواتین گالفرز بھیجنے پر ہمسایہ ممالک کو خراج تحسین پیش کیا ہے ،ْ ڈیفنس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب میں تین روزہ گالف چیمپیئن شپ کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے ملائشیاء ،ْ ایران ،ْ افغانستان ،ْ تھائی لینڈ ،ْ سری لنکا ،ْ یوگنڈا اورترکی کی حکومتوں کو اپنی خواتین گالفرز بھیجنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ان ممالک کے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔

علاوہ ازیں پاکستان کا خطے میں ویمن گالفنگ نقشے پر بھی شمار ہو گا ۔ بیگم ثمینہ علوی نے امید ظاہر کی کہ غیر ملکی خواتین گالفرز پاکستان میں قیام کے دوران یہاں کی ثقافت ،ْ مہمان نوازی اور خوبصورتی سے لطف اندوز ہوں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان گالف فیڈریشن کو پہلی انٹرنیشنل لیڈیز گالف ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چیمپیئن شپ کا انعقاد پاکستان کی امن کی فضاء کے لئے تازہ ہوا کاجھونکا ثابت ہوگی ۔

انہوں نے پاکستان میں لیڈیز گالف کی چیئر پرسن ڈاکٹر اسماء افضل شامی کو ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس سے ملک کا سافٹ امیج بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ بیگم ثمینہ علوی نے مزید کہا کہ ملک میں نچلی سطح پر خواتین کے مابین کلچرل ،ْسپورٹس اور دیگر سرگرمیوں کے فروغ کی ضرورت ہے۔قبل ازیں خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے خواتین گالفرز میں انعامات تقسیم کئے ،ْ تھائی لینڈ کی کھلاڑی فناری میسن نے پی جی ایف انٹرنیشنل لیڈیز گالف چیمپیئن شپ جیت لی جبکہ تھائی لینڈ کی ہی کھلاڑی چنیٹی وانسن رنراپ رہیں ،ْ اسی طرح سری لنکا کی تانیہ بٹاسوریا نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،ْ پاکستانی گالفرز میں سنعیہ اسامہ بہترین گالفر قرار پائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں