، یورپی یونین کے وفدکی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کاوشوں کی ستائش خوش آئند ہے : ملک نعمان لنگڑیال

کرتارپور راہداری کا قیام اقلیتوں کیلئے بڑا تحفہ ہے،وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی ایشیا میں پائیدارامن کی بنیاد رکھ دی ہے

بدھ 26 فروری 2020 21:31

۰ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2020ء) یورپی یونین کے وفدکی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کاوشوں کی ستائش خوش آئند ہے۔یہ بات صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے یورپی یونین کے سفیر انڈرولا، کامینارا کی قیادت میںوفد کی پاکستان آمد کے موقع پر یہاں جاری اپنے ایک بیان میں کہی۔صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال نے کہا کہ اقوام عالم پاکستان کے امن دوست اقدامات کی معترف ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اور عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی تسلط کے خاتمے کے حوالے سے مثبت کردار ادا کرئے ۔پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے اوروزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کرتارپور راہداری کا قیام اقلیتوں کیلئے بڑا تحفہ ہے جس نے جنوبی ایشیا میں پائیدارامن کی بنیاد رکھ دی ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہشمند ہے، عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے فوری بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو مذاکرات کی پیشکش کی۔ بھارت نے اس پیشکش کے جواب میں جو طرز عمل اختیار کیا وہ افسوسناک ہے۔ہندو توا کے متعصب پیروکار فاشست مودی نے ثابت کر دیا کہ موجودہ بھارتی حکومت دہشت گردی کو پروان چڑھا رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں