ّمحکمہ ماہی پروری نے کیج فش کلچر کلسٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ لانچ کر دیا: ملک اسد علی کھوکھر

بدھ 26 فروری 2020 21:32

ٹ* لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2020ء) صوبائی محکمہ ماہی پروری نے کیج فش کلچر کلسٹرڈ ویلپمنٹ پراجیکٹ لانچ کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت آئندہ پانچ سالوں میں مچھلی پال حضرات میں پانچ ہزار ماہی پروری کے جنگلے تقسیم ہوں گے۔ اس منصوبے کی 80 فیصدرقم حکومت پنجاب ادا کرئے گی جبکہ 20فیصد متعلقہ ماہی پال کسان ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

یہ بات صوبائی وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری ملک اسد علی کھوکھر نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فشریز پنجاب میں قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اُنہوں نے بتایا کہ مچھلی پال حضرات میں رواں سال پانچ سو جنگلے تقسیم کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کا مقصد مچھلی کی پیداوار میں اضافہ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ یہ جنگلے محکمہ آبپاشی کے بیراجوں، نہروں اور دریائوں میں مخصوص جگہوں پر رکھے جائیں گے تاکہ قدرتی پانی میں مچھلی کی افزائش ہو۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بے روز گاری کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگااور لوگوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں