متحدہ عرب امارات میں مزید102 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی

گزشتہ 24 گھنٹے سے ایک مریض انتقال بھی کرگیا، یواے ای میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد570 ہوگئی ہے، جبکہ 58 افراد مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ترجمان وزارت صحت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 29 مارچ 2020 22:45

متحدہ عرب امارات میں مزید102 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی
ابوظہبی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ 2020ء) متحدہ عرب امارات میں مزید 102 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹے سے ایک مریض انتقال بھی کرگیا، یواے ای میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد570 ہوگئی ہے، جبکہ 58 افراد مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مزید 102 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔

جس کے ساتھ کل مریضوں کی تعداد 570 ہوگئی ہے۔ نئے کیسز میں ایسے لوگ شامل ہیں جنہوں نے سماجی فاصلہ رکھنے کے حکومتی اقدامات پر عمل نہیں کیا اور ایسے لوگوں سے رابطے رکھے جو کورونا سے متاثرہ افراد تھے اسی طرح نئے کیسز میں ٹریول ہسٹری رکھنے والے لوگ بھی شامل ہیں۔نئے کیسز میں مختلف ممالک کی شہریت رکھنے والے لوگ بھی شامل ہیں، ان کیسز میں نیوزی لینڈ، مراکو، چین، فرانس، جرمنی، الجیریا، یونان، عراق ، کولمیبا، وینزویلا، پولینڈ، اور دو لوگوں کا تعلق ایتھوپیا، برازیل، سویڈن، آسٹریلیا، کینیڈا، لبنان، سعودی عرب، پرتگال، سوڈان سے ہے، جبکہ تین تین لوگ اٹلی، آئرلینڈ، اور 6 لوگوں کا تعلق مصر اور سات لوگ اماراتی اور فلپائنی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا سے ایک 47سالہ عرب خاتون انتقال کرگئی ہے، یہ خاتون بیماریوں میں بھی مبتلا تھی، اسی طرح تین مزید لوگ صحت یاب بھی ہوئے ہیں ، یوں صحت یاب افراد کی تعداد58 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ24 گھنٹوں میں مزید 96 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے ساتھ سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی کل تعداد1299ہوگئی ہے۔ نئے رپورٹ ہونے والے کیسز میں12 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔نئے کیسز میں68 افراد کی ٹریول ہسٹری یا اس ان کا کورونا وائرس کے متاثرہ افراد سے تعلق رہ چکا ہے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ 28 مزید افراد مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں، صحت یاب افراد کی تعداد66 ہوگئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں