’’ بلبلے ‘‘ کی ٹیم پھولوں کا گلدستہ ،ایک بھی پھول نکل گیا تو سارا گلدستہ بکھر جائیگا‘ نبیل

میں نے ہمیشہ تخلیقی کام کرنیکی کوشش کی ہے اور میرے ہشاش بشا ش ہونے کا بھی یہی راز ہے

بدھ 8 اپریل 2020 10:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) نامور اداکار، پروڈیوسر و ہدایتکار نبیل ظفر نے کہا ہے کہ سیٹ کام ’’ بلبلے ‘‘ کی ٹیم پھولوں کا ایک گلدستہ ہے اور اگر اس میں سے ایک بھی پھول نکل گیا تو سارا گلدستہ بکھر جائے گا،میں نے ہمیشہ تخلیقی کام کرنے کی کوشش کی ہے اور میرے ہشاش بشا ش ہونے کا بھی یہی راز ہے ۔ ایک انٹرویو میں نبیل ظفر نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں اپنا او راپنے خاندان والوں کا خیال رکھنا ہے اور یہ اسی صورت ممکن ہے کہ جب ہم خود کو گھروں تک محدود اور حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہوں ۔

(جاری ہے)

آج مشکل وقت ضرور ہے جسے ہم گھرو ں میں محدود رہ کر اور حفاظتی تدابیر پر عمل کر کے جلد آزادی میں تبدیل کر سکتے ہیں لیکن اگر یہ طویل ہو گیا تو اس کی طوالت اور اس سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کا کسی کو کوئی اندازہ نہیں ۔ انہوںنے سیٹ کام ’’ بلبلے ‘‘ سیزن ٹو کے حوالے سے بتایا کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ بطور پروڈیوسر اور ہدایتکار بھی فرائض سر انجام دے رہا ہوں او ربہت انجوائے کر رہا ہوں ۔ اس میں شامل تمام لوگ پھولوں کا ایک گلدستہ ہیں اور اگر ان میں سے ایک بھی پھول نکل گیا تو پورا گلدستہ بکھر جائے گا ،اس لئے ہم سب کی کوشش ہے کہ پھولوں کا یہ گلدستہ ایسے ہی مضبوطی سے بندھا رہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں