کورونا کیخلاف جنگ میں افواج پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے،گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور
بدھ 8 اپریل 2020 21:53
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق گور نر ہائوس لاہور میں گور نر پنجاب سے ہونیوالی ملاقاتوں کے دوران کورونا سے بچائو کیلئے حکومتی اقدامات سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں گفتگو کی گئی اس موقعہ پرگور نر پنجاب نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ ملک وقوم کے بقا کی جنگ بن چکی ہے اور اس میں پاکستان کسی قسم کی کوتاہی کا متحمل نہیں ہوسکتا اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ اپوزیشن سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر کورونا کے خلاف لڑی جانیوالی جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں کیونکہ کورونا جتنا زیادہ پھیلے گایہ ملک وقوم کیلئے اتناہی تباہ کن ہوگا اور عوام کو بھی چاہیے کہ وہ سڑکوں پر گھومنے کی بجائے اپنے گھروں میں رہیں تاکہ وہ خود بھی کورونا سے بچیں اور دوسروں کو بھی کورونا سے بچائے۔
تاریخ گواہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ذاتی یا سیاسی نہیں قومی مفادات کے تحفظ کی ہی بات کرتے ہیں اور آج بھی وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت کورونا کے خلاف 24گھنٹے کام کر رہی ہے انشاء اللہ عوام کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اورکورونا سے بچائو کیساتھ ساتھ غر یب خاندانوں کو انکے گھروں میں راشن دیں گے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی قیادت میں افواج پاکستان کورونا کے خلاف جنگ میں حکومتی اداروں کو جس طر ح سپورٹ کر رہی ہے اسکی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ کوروناکیخلاف جنگ 22کروڑ پاکستانیوں کی جنگ بن چکی ہے اور ہم سب نے ملکر کورونا کیخلاف کامیاب ہونا ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ،30ہزار سے زائدملزمان گرفتار،جرمانہ عائد
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
ایس آئی ایف سی کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے‘ ندیم پہلوان
گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری نا گزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی (کل) ہو گی
فلموں میں کام کرنے کا کبھی شوق نہیں رہا اس لئے کبھی اس بارے میں سوچا بھی نہیں ‘ فضیلہ قاضی
فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے جامع روڈ میپ تیار کر کے اس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ‘ سائرہ نسیم
14سال کی عمر میں پہلی فلم کی ، شوبز میں اسکینڈل بننا معمول کی بات ہے ‘ فیصل رحمان
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے الحمرا آرٹ میوزیم کا دورہ
پاکستان کے نامور کامیڈینز رواں ہفتے آسٹریلیاروانہ ہوں گے
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا دورہ، لاہور رنگ روڈ کی سدرن لوپ کا بھی ..
لاہور ، شالیمار باغ میں دو روزہ ثقافتی کھیلوں کے پروگرام کا انعقاد
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی