اسلام پورہ میں جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی، 2200 لیٹر ڈرنکس کو تلف

جمعرات 4 جون 2020 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں کریک ڈان کے دوران معیز ٹائون اسلام پورہ میں جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی، 2200 لیٹر ڈرنکس کو تلف کر دیا گیا۔گرمیاں آتے ہی جعلی ڈرنک مافیا متحرک ہو گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں بڑا کریک ڈان کیا گیا، معیز ٹان اسلام پورہ میں چھپ کر لگائی گئی جعلی ڈرنکس تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی۔

معروف برانڈز کی جعلی ڈرنکس تیار کرنے والی فیکٹری جڑ سے اکھا ڑ دی گئی، 2200 لیٹر ڈرنکس کو تلف بھی کر دیا گیا۔حکام نے مقدمہ درج کروا کر 6 کلو مصنوعی فلیورز، فلنگ مشین، 5 گیس سلنڈر، نیلے ڈرم، جعلی لیبلز اور ڈھکن بھی ضبط کر لیے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا ہے مصنوئی فلیورز، کیمیکلز اور ٹوٹی کے پانی سے مختلف برانڈز کی جعلی ڈرنکس تیار کی جا رہی تھیں۔

(جاری ہے)

مضر صحت جعلی بوتلیں لاہور اور گرد نواح کے علاقوں میں سپلائی کی جاتی تھیں۔ بغیر منظور شدہ فارمولے کے تیار جعلی ڈرنکس معدے کے السر اور کینسر جیسی امراض کی وجہ بنتی ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ کاربونیٹڈ ڈرنکس کی نسبت گھر میں تیار کردہ فریش جوسز کے استعمال کو ترجیح دیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے مزید کہا کی خوراک میں جعل سازی کرنے والے صحت دشمن عناصر کا تمام مال ضبط کر کے فیکٹری اکھاڑ دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں