جغرافیائی تنوع میں اضافہ ہماری تذویراتی تجارتی پالیسی کا ایک اہم جزو ہے‘ عبدا لرزاق دائود

جب ایک منڈی کو وسعت ملتی ہے تو اس کے حصص میں اضافہ ہوگا‘ مشیر برائے تجارت

بدھ 8 جولائی 2020 18:10

جغرافیائی تنوع میں اضافہ ہماری تذویراتی تجارتی پالیسی کا ایک اہم جزو ہے‘ عبدا لرزاق دائود
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق دائود نے کہا ہے کہ جغرافیائی تنوع میں اضافہ ہماری تذویراتی تجارتی پالیسی کا ایک اہم جزو ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ جب ایک منڈی کو وسعت ملتی ہے تو اس کے حصص میں اضافہ ہوگا۔انہوںنے فلپائن کو سیمنٹ برآمد کرنے کیلئے آرڈر لینے میں کامیابی پر ڈیرہ غاز ی خان سیمنٹ کو مبارکباد دی۔مشیر تجارت نے کہا کہ برآمد کنندگان کو دنیا بھر میں اپنی منڈی کو وسعت دینے کیلئے اس مثال کی پیروی کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں