ناصر سلمان ترجمان حکومت پنجاب سے عید کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی کے وفود کی ملاقات

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 4 اگست 2020 11:36

ناصر سلمان ترجمان حکومت پنجاب سے عید کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی کے وفود کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2020ء) برگیڈیئر ر شاہجہان، گروپ کیپٹن محمد مزمل، صنعتکار میاں ارشد، صنعتکار چوہدری اکرم، کرنل ر ہارون اسلم، کرنل ر محمد وجاہت، ونگ کمانڈر ر محمد ثاقب، عمران بشیر پیٹرن انجمن تاجران لاہور، میاں امجد اقبال جنرل سیکرٹری سمن آباد، ملک امانت علی جوائنٹ سیکرٹری پنجاب، میاں کامران فاونڈر ممبر پی ٹی آئی، منصور خان ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے،

وزیر اعظم عمران خان ملک اور قوم کی خدمت کا جذبہ لے کر آئے ہیں، ناصر سلمان
وزیر اعظم نے بلین ٹری، ڈیمز جیسے دوررس نتائج کے حامل منصوبے شروع کیے ہیں، ناصر سلمان

وقت کے بچاؤ اور کرپشن کے خاتمے کیلئے ڈیجیٹل پاکستان کے تحت مختلف اداروں میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کی گئی ہے، ناصر سلمان
پاکستان کو ویژنری لیڈر عمران خان کی صورت میں ملا ہے،جنکی پالیسیوں کا دنیا اعتراف کررہی ہے، ناصر سلمان

کورونا بحران میں ترقی یافتہ ممالک کی نسبت پاکستان میں پھیلاؤ میں کمی وزیراعظم کے اقدامات کا نتیجہ ہے، ناصر سلمان
وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کے اقدامات سے کورونا پھیلاؤ میں واضح کمی ہوئی،۔

(جاری ہے)

ناصر سلمان

وزیراعلی عثمان بزدار نمود و نمائش کی بجائے عملی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ ناصر سلمان
ناصر سلمان نے ملک امانت علی کو جوائنٹ سیکرٹری پنجاب مقرر ہونے پر مبارکباد دی،

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں