جی سی یو میں خواجہ سراؤں کے لیے خصوصی نشستوں کا اعلان

اتوار 9 اگست 2020 00:00

لاہور۔8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2020ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں داخلوں کیلئے خواجہ سراؤں کیلئے خصوصی نشستوں کا اعلان کردیا گیا۔وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر اصغر زیدی کی سفارش پر اکیڈمک قونصل نے منظوری دیدی۔فیصلہ کا مقصد اس پسماندہ طبقے کی اعلی تعلیم تک رسائی میں اضافہ کرنا ہے،معاشرہ کا اصلاح درسگاہوں کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے معاشرے میں ایسی تبدیلی لانے کی ضرورت ہے جہاں ٹرانس جینڈرز کو بطور وکیل، ڈاکٹرز، انجینئرز، بیوروکریٹس اور سیاستدان قبول کیا جائے، جہاں والدین اپنے ٹرانس جینڈر بچوں کو قبول کریں اور انکی پرورش اسی انداز سے کریں جیسے وہ اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کی کرتے ہیں، لیکن اس تبدیلی کی پہلی شرط خواجہ سراؤں کی تعلیم تک آسان رسائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں