چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواستوں پر سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی

جمعہ 18 ستمبر 2020 17:06

چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواستوں پر سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواستوں پر سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو بحث کیلئے طلب کر لیا۔لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی درخواست پر سماعت کی ۔ دوران سماعت وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے جواب جمع کرادیا گیا۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت فریقین کے وکلا ء کو بحث کیلئے طلب کرلیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہآٹے اور چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عام شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ استدعا ہے کہ حکومت سے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات بارے استفسار کیا جائے ،آٹے اور چینی کے بارے میں رپورٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے اور قیمتیں کنٹرول کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں