لاہور،معمولی گھریلولڑائی جھگڑے پر سگے بھائی کو قتل کرنے والا بڑا بھائی گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 18 ستمبر 2020 18:12

لاہور،معمولی گھریلولڑائی جھگڑے پر سگے بھائی کو قتل کرنے والا بڑا بھائی گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) چھوٹے بھائی کو قتل کرنے والا بڑا بھائی گرفتار لاہور، ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید الرحمن میمن کی سربراہی میں مصری شاہ پولیس کی کارروائی۔معمولی گھریلولڑائی جھگڑے پر سگے بھائی کو قتل کرنے والا بڑا بھائی گرفتار۔ ہمسائے کے 2سالہ بچے کے پاخانہ کرنے پردونوں بھائیوں کی بیویوں میں تلخ کلامی ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

معمولی لڑائی پر بڑے بھائی لیاقت علی نے طیش میں آ کر چھوٹے بھائی قاسم علی پر فائرنگ کر دی تھی۔لاہور، ملزم لیاقت علی کی فائرنگ سے مقتول قاسم علی سر میں فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گیاتھا۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مقتول قاسم علی میو ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا تھا۔ اپنے سگے چھوٹے بھائی کو قتل کرنے کے بعد ملزم لیاقت علی موقع سے فرار ہو گیا تھا۔دونوں بھائی محنت مزدوری کرتے تھے اور ایک ہی گھر میں اپنی فیملیوں کے ساتھ رہائش پذیر تھے انویسٹی گیشن پولیس مصری شاہ نے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں