وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا روزنامہ جنگ اور جیو نیوز کے سینئر رپورٹر ریاض شاکر کے ا نتقال پراظہار تعزیت

ہفتہ ستمبر 22:05

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا روزنامہ جنگ اور جیو نیوز کے سینئر رپورٹر ریاض ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے روزنامہ جنگ اور جیو نیوز کے سینئر رپورٹر ریاض شاکر کے ا نتقال پرگہرے دکھ او رافسوس کا اظہارکیاہی-وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہاکہ مرحوم ریاض شاکر نے اعلیٰ صحافتی اقدارکی پاسداری کی مثال قائم کی اور قابل قدر صحافتی خدمات سرانجام دیں-

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments