پاکستان میں دو قانون ہیں، اپوزیشن کیلئے الگ اور حکومت کیلئے الگ‘حسن مرتضی

نیازی نے آئین توڑنے والوں کو چھوٹ دے کر آئین بنانے والوں کو جکڑا ہوا ہے‘پارلیمانی لیڈرپیپلزپارٹی پنجاب

پیر 28 ستمبر 2020 16:12

پاکستان میں دو قانون ہیں، اپوزیشن کیلئے الگ اور حکومت کیلئے الگ‘حسن مرتضی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2020ء) پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سیدحسن مرتضی نے کہا ہے کہ پاکستان میں دو قانون ہیں، اپوزیشن کیلئے الگ اور حکومت کیلئے الگ، نیازی نے آئین توڑنے والوں کو چھوٹ دے کر آئین بنانے والوں کو جکڑا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ا پنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ثابت کر دیا ہے کہ اس کا احتساب سے دور دور تک کوئی لینا دینا نہیں ہے،یہ کیسا احتساب ہے کہ سابق منتخب صدر کا پورا خاندان احتساب بھگتے اور آمر کو کھلی چھوٹ دی گئی ،کیسا نظام انصاف ہے جو زندگی بھر ٹیکس چوری کرنے والے کو صادق اور امین امین قرار دے ، نیازی نے لوٹ کیلئے نیا طریقہ واردات ایجاد کیا ہے، لوٹ مار کرنے والے چہرے بدلتا رہتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ تین معاون خصوصی لوٹ لوٹ کر تھک گئے تو ان کی جگہ نئے لائے گئے،باجی کی چوری پکڑی گئی تو راتورات ایمنسٹی لائی گئی ،معاون خصوصی کے آمدن سے زائد اثاثے نکلے تو اسے بغیر کسی تحقیقات کے کلین چٹ دے دی،نالائق نااہل نیازی سن لو ہم تو عدالتوں کو جیلوں کا سامنہ کر لیں مگر آپ نہیں کر پائو گے۔جلد حقیقی احتساب کا وقت آئے گا، پھر نیازی گھنٹوں میں منہ دے دے کر روئے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں