کتوں کو گولی کیوں ماری ، یشما گل کی روتے ہوئے انصاف کیلئے دوہائیاں ، ویڈیو وائرل

کتوں کی ویکسی نیشن بھی کروائی تھی جس کا سرٹیفیکیٹ بھی میرے پاس موجود ہے ، اس کے باوجود کتوں کو گولی مار دی گئی ، اداکارہ کا موقف

Sajid Ali ساجد علی منگل 20 اکتوبر 2020 17:09

کتوں کو گولی کیوں ماری ، یشما گل کی روتے ہوئے انصاف کیلئے دوہائیاں ، ویڈیو وائرل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2020ء) اداکارہ یشما گل نے 2 کتوں کو گولی مارے جانے پر روتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کردیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ مقامی حکام کے دفتر میں موجود ہیں ، جہاں وہ آفس میں موجود افسران سے سوال کرتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوگئیں اور انہوں نے پوچھا کہ میرے وہ کتے کہاں ہیں جن کو میں نے ویکسین کروائی تھی اور میں نے ذمہ داری بھی لے رکھی تھی ، ان کی باقاعدہ ویکسینیشن بھی کروائی تھی جس کا سرٹیفیکیٹ بھی میرے پاس موجود ہے ، اس کے باوجود آپ نے کتے کو گولی مار دی۔

ویڈیو میں موجود افسر کی طرف سے وضاحت کی جارہی ہے کہ اس نے ایسا کچھ نہیں کیا، مجھ سے جو سینئر ڈیوٹی پر تھا اس سے بات کریں۔

(جاری ہے)

اس کے جواب میں اداکارہ یشما گل نے کہا کہ میرے بتانے کے باوجود میری غیر موجودگی میں مقامی حکام کے ملازمین کی جانب سے میرے دونوں پالتو کتوں کو گولیاں مار کے ماردیا گیا۔ یشما گِل نے کہا کہ میرے کتوں کو مارنے کی ذمہ داری لینے کے لیے کوئی بھی تیار نہیں ہے ، اگر کوئی بھی کتا گھر سے باہر آیا تو اسے گولی مار دی جائے گی؟

ایک اور خبر کے مطابق اداکارہ یشما گل نے کہا کہ وہ بعض اوقات صارفین کے منفی کمنٹس سے پریشان ہو جاتی ہیں ، انہوں نے کہاکہ بطور اداکارہ انہیں شائقین کی تنقید اور کمنٹس ڈپریشن کا شکار بنادیتے ہیں ، انہوں نے انڑویو کے دوران کہاکہ ڈرامہ " پیار کے صدقی" میں شانزے کا کردار ادا کرنے پر شائقین کی جانب سے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور صارفین نے اس ڈرامے کو حقیقت کا تاثر دیتے ہوئے کافی منفی باتیں کیں جس کو انہوں نے بہت مشکل سے برادشت کیا اور خود کو سمجھایاکہ یہی تنقید انہیں ا?گے کے کر جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں