لاہور،معمولی تلخ کلامی پر فیکٹری چوکیداروقاص کو قتل کرنے والا ملزم عدنان قادر گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 26 اکتوبر 2020 11:54

لاہور،معمولی تلخ کلامی پر فیکٹری چوکیداروقاص کو قتل کرنے والا ملزم عدنان قادر گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن ڈاکٹرانوش مسعود چوہدری کی سربراہی میں باغبانپورہ پولیس کی کارروائی۔معمولی تلخ کلامی پر فیکٹری چوکیداروقاص کو قتل کرنے والا ملزم عدنان قادر گرفتار۔ملزم عدنان چند روز قبل معمولی تلخ کلامی پر چوکیدار وقاص علی کو پمپ ایکشن سے فائر مار کر فرار ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم عدنان کی فائرنگ سے چوکیدار وقاص علی موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔ مقتول وقاص اور منشی عدنان ایک ہی فیکٹری میں ملازمت کرتے تھے۔انویسٹی گیشن پولیس باغبانپورہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عدنان قادر کو گرفتار کیا۔ملزم عدنان کو گرفتار کر کے آلہ قتل پمپ ایکشن قبضہ میں لے لی گئی ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہورکی طرف سے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں