سابق گورنر و سابق چیف جسٹس آف پاکستان سعید الزماں صدیقی کی83 ویں سالگرہ کل منائی جائیگی

پیر 30 نومبر 2020 15:33

سابق گورنر و سابق چیف جسٹس آف پاکستان سعید الزماں صدیقی کی83 ویں سالگرہ کل منائی جائیگی
احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) سابق گورنر و سابق چیف جسٹس آف پاکستان سعید الزماں صدیقی کی83 ویں سالگرہ کل یکم دسمبر بروز منگل کو منائی جائے گی وہ یکم دسمبر 1937کو کلکتہ میں پیدا ہوئے تھی1970 کی دہائی میں وہ بار کی سیاست میں سرگرم رہے اور 1980میں سندھ ہائی کورٹ کے جج تعینات ہوئے 1990 میں وہ سندھ ہائی کو رٹ کے چیف جسٹس بنے لیکن یہ عرصہ ایک ماہ پر محیط تھا اس کے بعد انہیں سپریم کورٹ میں جج تعینات کیا گیا انہوں نے یکم جولائی سی2000 تک چیف جسٹس آف پاکستان کی خدمات سرانجام دیں میاںنواز شریف کی حکومت کی برطرفی کے بعد جنرل مشرف کی جانب سے عبوری آئینی حکم کے تحت سعید الزمان صدیقی نے حلف نے لیاتھا 2008میں انہیں مسلم لیگ (ن) نے سابق صدر آصف علی زرداری کے مقابلے میں اپنا امیدوار نامزدکیا تھا انہوں نے گورنر کی حیثیت سی11 نومبر کو حلف لیا تھا وہ 11جنوری 2017کو وفات پاگئے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں