آئی جی پنجاب کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اعلی سطحی اجلاس

جمعرات 3 دسمبر 2020 20:57

آئی جی پنجاب کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اعلی سطحی اجلاس
لاہور۔3دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2020ء) :انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں مزید بہتری ، فورس کی ویلفیئر اور ٹریننگ کی اپ گریڈیشن ، عوامی مسائل کے فی الفور ازالے سمیت مختلف دفتری امور کے حوالے سے دیگر سرکاری محکموں کو بھجوائی گئی سمریز کی بلا تاخیر منظوری کیلئے کوارڈی نیشن اور فالو اپ کے عمل کو مزید بہتر سے بہتر بنا یا جائے تاکہ سمریز کی منظوری کا عمل جلد مکمل ہو سکے۔

انہوں نے تمام برانچ اور یونٹ سربراہا ن کو ہدایت کی کہ وہ اپنے امور سے متعلق حکومتی محکموں کو بھجوائی گئی تمام سمریز پر ہونے والی پیش رفت کا دوبارہ جائزہ لیں اور محکموں کی جانب سے لگنے والے اعتراضات کو جلد از جلد دور کرکے منظوری کیلئے واپس بھجوایا جائے اور جہاں ضرورت ہو متعلقہ افسران سے وہ خود بات کرکے ان سمریز کی فی الفو ر منظوری کو یقینی بنائیں تاکہ محکمہ اور فورس کو درپیش مسائل اور مشکلات کے ازالے کا عمل مزید تیز ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہاکہ چالان کی رقم میں سے ٹریفک وارڈنز کی ویلفیئر اور حوصلہ افزائی کیلئے بھجوائی گئی سمری پر قانون سازی کے مراحل جلد مکمل کروائے جائیںاورڈی آئی جی ٹریفک موثر فالواپ اور رابطے سے سمری کی جلد از جلد منظور ی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ شہریوں کے معمولی نوعیت کے مسائل کے حل کیلئے ضلعی مصالحتی کمیٹیوں کے قیام کا فیصلہ ایک احسن اقدام ہے چنانچہ ضلعی مصالحتی کمیٹیوں کے قیام کی سمری منظوری کے لیے وزیر قانون کے دفتر سے مستقل رابطہ رکھا جائے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ٹریننگ برانچ کی جانب سے بھجوائی گئی سمریز کی جلد منظوری کیلئے ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ خود فالو اپ لیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز سنٹرل پولیس آفس میں محکمہ پولیس کی سمریز کے حوالے س منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کوہدایات دیتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ ، ویلفیئر اینڈ فنانس ، سپیشل برانچ، پنجاب ہائی وے پٹرول ، آئی اے بی ، سپیشل پروٹیکشن یونٹ ، فنانس ،لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ سمیت دیگر شعبوں اور یونٹس کے سربراہان نے آئی جی پنجاب کو اپنی سمریز کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر آئی جی پنجاب نے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ موثر رابطہ کاری اور کوارڈی نیشن سے ا ن سمریز کو کو ٹائم فریم کے اندر منظور کروانا کمانڈ افسران کی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت بارے ماہانہ بنیادوں پر آئی جی دفتر کو بھی مطلع رکھا جائے۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب، اظہر حمید کھوکھر، ایڈیشنل آئی جی سیف سٹی اتھارٹی، را ¶ سردار، ایڈیشنل آئی جی، لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ، علی عامر ملک، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی، شاہد حنیف، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، کنور شاہ رخ، ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی، غلام رسول زاہد، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، صاحبزادہ شہزاد سلطان، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن، فیاض احمد دیو، اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، محمد طاہر رائے سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں