رواں ماہ دوسری مرتبہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ، ہر روز مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر نئی قیامت ڈھائی جارہی ہے،مریم نواز

آپ پوچھتے ہیں اپوزیشن کیا چاہتی ہی اپوزیشن عوام کو آپ کے عذاب سے نجات دلانا چاہتی ہیں، کیا ہم گھر بیٹھ کر عوام پر آپ کے مظالم دیکھتے رہیں بالکل نہی،ٹوئٹ

جمعہ 15 جنوری 2021 21:49

رواں ماہ دوسری مرتبہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ، ہر روز مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر  نئی قیامت ڈھائی جارہی ہے،مریم نواز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ رواں ماہ دوسری مرتبہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ، ہر روز مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر ایک نئی قیامت ڈھائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا آپ پوچھتے ہیں کہ اپوزیشن کیا چاہتی ہی اپوزیشن عوام کو آپ کے عذاب سے نجات دلانا چاہتی ہیں۔ کیا ہم گھر بیٹھ کر عوام پر آپ کے مظالم دیکھتے رہیں بالکل نہیں!۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں