لاشانہ نے والدہ کی علالت کے باعث اسٹیج ڈرامے میں کام کرنے سے معذرت کر لی

اس وقت والدہ کو میری مکمل توجہ کی ضرورت ہے،ان کی خدمت کا موقع ضائع نہیںکرنا چاہتی‘ گفتگو

بدھ 20 جنوری 2021 10:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء)اداکارہ لاشانہ نے والدہ کی علالت کے باعث راولپنڈی میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں کام کرنے سے معذرت کر لی ۔

(جاری ہے)

اداکارہ لاشانہ کو راولپنڈی میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے کی کاسٹ میں شامل کیا گیا تھا تاہم اداکارہ نے یہ کہہ کرمعذرت کر لی ہے کہ ان کی والدہ کی طبیعت ناساز ہے اورانہیں اس وقت میری مکمل توجہ کی ضرورت ہے ۔ میں علالت کے دنوں میںاپنی ماں کی خدمت کا موقع ضائع نہیں کرنا چاہتی ۔ یاد رہے کہ چندروزقبل لاشانہ کی والدہ کی آنکھوں کا آپریشن بھی ہواتھا۔اداکارہ نے پرستاروں سے اپیل کی ہے کہ میری والدہ کی جلدصحتیابی کے لئے دعائیں کریں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں