تابعداری، تاریخی نااہلی اور نالائقی کی سزا پاکستان بھگت رہا ہے‘ مریم نواز

اناڑیوں کے کھیل تماشے کی وجہ سے ملک کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے‘ نائب صدر

ہفتہ 23 جنوری 2021 17:54

تابعداری، تاریخی نااہلی اور نالائقی کی سزا پاکستان بھگت رہا ہے‘ مریم نواز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ تابعداری، تاریخی نااہلی اور نالائقی کی سزا پاکستان بھگت رہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اناڑیوں کے کھیل تماشے کی وجہ سے ملک کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پہلے دنیا بھر میں پی آئی اے کے پائلٹس کو رسوا کروایا اور اب ائیرلائن کو اس مقام پر لے آئے ہیں، پاکستان نے ایسے دن کبھی نہیں دیکھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں