گور نرچوہدری محمدسرور کی صوبائی وزیر راجہ محمد بشارت سے گفتگو

پیر 25 جنوری 2021 17:46

گور نرچوہدری محمدسرور کی صوبائی وزیر راجہ محمد بشارت سے گفتگو
لاہور۔25جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25جنوری2021ء) :گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنی تسلی کر لے عمران خان ہی 2023 تک وزیر اعظم رہیں گے،ہر محاذ پر ناکامی کے بعد پی ڈی ایم اب محفوظ راستے کی تلاش میں ہے ،پی ڈی ایم دیکھے گی کہ سینیٹ انتخابات میں بھی تحر یک انصاف ہی جیتے گی ،وہ پیر کے روز صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت سے گور نر ہائوس لاہور میں ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

اس موقع پرسیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگرایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی ۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ پی ڈی ایم پہلے دن سے ہی حکومت کے خاتمے کے خواب دیکھ رہی ہے مگر وہ اس میں ناکام ہو چکی اور اب اگر پھر ان کی خواہش ہے کہ حکومت ختم ہوجائے تو ایسا کبھی نہیں ہوگا، حکومت گرانے کی پی ڈی ایم کی خواہش ان کے دل میں ہی رہ جائے گی اور عمران خان ہی 2023 تک وزیر اعظم رہیں گے اور حکومت اپنی آئینی مدت بھی پوری کر ے گی۔

(جاری ہے)

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہر محاذ پر ناکامی کے بعد پی ڈی ایم اب محفوظ راستے کی تلاش میں ہے کیونکہ عوام بھی منتخب حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والوں کے ساتھ نہیں اوروزیر اعظم عمران خان کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ پختہ عزم اور ثابت قدمی ہی ان کی پہچان ہے اور دنیا کی کوئی طاقت کسی بھی طر ح حکومت کو بلیک میل نہیں کرسکتی۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ سیاسی ماحول میں ہل چل پیداکرتے رہنا پی ڈی ایم کی مجبوری بن چکی ہے مگر وہ جو مر ضی کرلیں حکومت کو ا س سے کوئی فر ق نہیں پڑ ے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم دیکھے گی کہ سینیٹ انتخابات میں بھی تحر یک انصاف جیتے گی ۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت مضبوط اور مستحکم ہے، مخالفین کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والی نہیںجبکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت عملی اور فوری اقدامات کر رہی ہے ۔صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت نے کہا کہ حکومت عام آدمی کے مسائل حل کر نے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خاں پر قوم کو مکمل اعتماد ہے، اپوزیشن کے عزائم ناکام ہوں گے، اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ احتجاج اور جلسوں کی ضد چھوڑ دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں