سی سی پی او لاہور کے حکم پر منشیات فروشوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاوٴن جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 25 فروری 2021 21:00

سی سی پی او لاہور کے حکم پر منشیات فروشوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاوٴن جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) لاہور پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاوٴن جاری،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ڈویڑنل افسران کو کریک ڈاوٴن میں تیزی لانے کی ہدایت، بڑے مگرمچھوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کئے جائیں، سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کیلئے آپریشن و انوسٹی گیشن مشترکہ کارروائیاں کریں، گٹکا فروخت کرنیوالوں کو بھی آڑے ہاتھوں لینے کی ہدایت، نوجوان نسل کو نشہ کی لت سے محفوظ رکھا جائے، رواں سال میں منشیات فروشوں کیخلاف 1514 مقدمات درج، منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 1530 ملزمان کو گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے 625 کلوگرام چرس برآمد کریک ڈاوٴن کے دوران منشیات فروشوں سے 11 کلو 960 گرام ہیروئن برآمد، 06 کلو افیون، 588 گرام آئس اور شراب کی 18 ہزار 356 بوتلیں برآمد لاہور پولیس نے قماربازی پر 02 سو سے زائد مقدمات درج کئے، قمار بازی کے جرم میں 07 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا، لاہور پولیس کا کینال روڈ پر نشئیوں کے خلاف بھی ایکشن جاری،

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں