کرپشن کے میوزیکل چیئرکا کھیل بند کراناوزیر اعظم کی سب سے بڑی کامیابی ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ

ہفتہ 27 فروری 2021 12:16

کرپشن کے میوزیکل چیئرکا کھیل بند کراناوزیر اعظم کی سب سے بڑی کامیابی ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2021ء) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کرپشن کے میوزیکل چیئرکا کھیل بند کراناوزیر اعظم عمران خان کی سب سے بڑی کامیابی ہے ،کرپشن کے چیمپئن شہباز شریف کے ہونہار سپوت عدالت سے باعزت بری نہیں ہوئے بلکہ ان کی کرپشن کی وارداتوں کا کیس ابھی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے ،بلدیاتی انتخابات میں شفافیت کےلئے اوپن بیلٹنگ اور دیگر اصلاحات زیرغور ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز صبح وشام،سوتے جاتے اور اٹھتے بیٹھتے وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھتی ہیں لیکن انہیں اپنا یہ خواب شرمندہ تعبیر ہونے کی کوئی راہ نظر نہیں آتی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) او رپیپلز پارٹی نے کئی دہائیوں سے اقتدارمیں آ کر کرپشن سے مال بناﺅ اور جب اقتدار سے باہرہو تواسی ما ل کو اپنے مفادات کےلئے پانی کی طرح بہاﺅکا فارمولہ اپنایا ہوا تھا لیکن اب کرپشن کے میوزیکل چیئرمین کا کھیل بندہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

مسرت جمشید چیمہ نےکہا کہ پردہ سکرین کے پیچھے مریم صفدر بیرون ملک جانے کےلئے جس طرح کے جتن کرتی ہیں اسے بھی قوم کے سامنے لایا جائے گا ، اب ان کے راستے محدود ہو گئے ہیں اور ان کی سیاست بند گلی میں داخل ہو چکی ہے جہاں سوائے تاریکی کے کچھ نہیں ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں