پی ٹی آئی کا اولین مقصد آئینی اداروں کی خود مختاری یقینی بنانا ہے‘ فیاض الحسن چوہان

گزشتہ حکومتوں کی ادارہ جاتی ریفارمز سے غفلت سے کل سینیٹ الیکشن مشکوک ہیں‘صوبائی وزیر

پیر 1 مارچ 2021 23:20

پی ٹی آئی کا اولین مقصد آئینی اداروں کی خود مختاری یقینی بنانا ہے‘ فیاض الحسن چوہان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا اولین مقصد آئینی اداروں کی خود مختاری یقینی بنانا ہے کیونکہ آئینی اداروں کی مضبوطی ہی جمہوری عمل کی پائیداری کی بنیاد ہے۔ سینیٹ انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ ماضی کے برعکس آئندہ انتخابات میں شفافیت کی ضمانت دے گا۔

(جاری ہے)

کرپٹ حکمرانوں نے ہمیشہ سینیٹ انتخابات میں پیسے کے استعمال کو فروغ دیا۔ ماضی کی حکومتوں کی ادارہ جاتی ریفارمز سے غفلت سے ہی آج سینیٹ الیکشن مشکوک ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے انصاف اور شفافیت کے نعرے سے عوامی مینڈیٹ حاصل کیا۔ الیکشن کمیشن مضبوط ہو گا تو آئندہ اقتدار کی منتقلی غیر متنازعہ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر بار کی طرح اس بار بھی سپریم کورٹ کے احکامات پر ان کی روح کے مطابق عمل کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں