ایف آئی اے نے لیگی رہنمائوں کیخلاف کارروائی کیلئے پولیس کو تحریری درخواست دیدی

ہفتہ 8 مئی 2021 23:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) ایف آئی اے نے لیگی رہنمائوں کے خلاف کارروائی کے لئے پولیس کو تحریری درخواست دیدی ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے سی سی پی او لاہور کو مریم اورنگزیب، عطا تارڑ،میاں مرغوب ، غزالی بٹ اور 12 نامعلوم افراد کیخلاف درخواست دی ۔

(جاری ہے)

درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ لیگی رہنمائوں نے ایف آئی اے لاہور آفس پر دھاوا بولا اور لاک ڈائون کے احکامات کی خلاف ورزی کی ،لیگی رہنمائوں نے دفتر میں گھس کر تلاشی لی ، این سی او سی کی ہدایات کے مطابق دفاتر بند تھے ، لیگی رہنمائوں اور کارکنوں نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی بھی کی ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں