شہباز شریف کو علاج سے محروم رکھنے کی عمرانی کوشش ناکام ہوگی، پرویز رشید

ہفتہ 8 مئی 2021 23:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2021ء) مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشیدکا کہنا ہیکہ شہباز شریف کو قید میں رکھنے کی عمرانی خواہش پوری نہیں ہوئی، شہباز شریف کو علاج سے محروم رکھنے کی کوشش بھی ناکام ہوگی۔ایک بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ 2005 میں بھی ایک آمر شہباز شریف کی وطن واپسی سے خوفزدہ تھا، ڈکٹیٹر بچا نہیں، سلیکٹڈ چلا نہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو قید میں رکھنے کی عمرانی خواہش پوری نہ ہوئی، شہباز شریف کو علاج سے محروم رکھنے کی کوشش بھی ناکام ہو گی۔واضح رہیکہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 8 ہفتوں کے لیے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی تاہم ا?ج لاہور ائیرپورٹ پر انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔حکومت نے شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے فیصلیکے خلاف عدالت جانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں