حمزہ شہباز بینک اکائونٹس میں اربوں روپے جمع کروانے والوں سے لا علم نکلے

مجھے نہیں پتہ میرے ذاتی بینک اکائونٹس میں پیسے کون جمع کرواتارہا‘نجی ٹی وی

جمعرات 24 جون 2021 23:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے ایف آئی اے کے سامنے پیشی کے دوران منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں بینک اکائونٹس میں اربوں روپے جمع کروانے والوں سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا مجھے نہیں پتہ میرے ذاتی بینک اکائونٹس میں پیسے کون جمع کرواتارہا۔میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز تفتیش کے دورااینٹی منی لانڈرنگ قانون2010سے بھی لاعلم نکلے اور کہاکہ انسدادکرپشن ایکٹ 1947سے بھی واقف نہیں ہوں۔

ایف آئی اے کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر حمزہ شہباز نے لاعلمی کااظہارکرتے ہوئے کہا مجھے نہیں پتہ میرے ذاتی بینک اکائونٹس میں پیسے کون جمع کرواتارہا، سیاست میں مصروف ہونے کی وجہ سے پتانہیں چلا۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عوامی پراجیکٹس سے متعلقہ انجینئرز ،کنسلٹنٹس، ٹھیکیداروں سے ملاقات نہیں کی، سلمان شہباز، رمضان شوگرملز کے ملازمین بیرون ملک کیوں فرارہوئے مجھے علم نہیں۔

رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو رہا ہوں ، چپڑاسی ،کلرکوںکے اکا ئونٹس میں 25 ارب کس نے جمع کروئے ذمہ داری میری نہیں ، ان 25ارب میں اگرکوئی ناجائز رقوم یاآمدن آئی تواس کی ذمہ داری میری نہیں۔رمضان شوگر ملز کے ڈائریکٹر اور میرے خاندان کے بیرون ملک کوئی خفیہ اثاثے نہیں ہیں، الزامات کا جواب میری قانونی ٹیم عدالت میں دے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں