گورنر پنجاب چوہدری سرور کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائردرخواست نا قابل سماعت قرار

جمعرات 16 ستمبر 2021 14:35

گورنر پنجاب چوہدری سرور کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائردرخواست نا قابل سماعت قرار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائردرخواست نا قابل سماعت قرار دیکر مسترد کردی ۔جسٹس مزمل اختر شبیر نے شاہد خان کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا کہ گورنر نے اپنے عہدے کیمطابق کام ہی نہیںکیا ۔عدالت نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت گورنر کو کام کرنے سے روکا جائے، آپ بتائیں گورنر سے کس قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔عدالت نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو عہدے سے ہٹانے کے لیے درخواست نا قابل سماعت قرار دیکر مسترد کردی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں