نیوزی لینڈ کا پاکستان سے رابط کرکٹ میچ نیوٹرل ملک میں کروانے کی پیشکش

پی سی بی نے نیوزی لینڈ کی پیشکش مسترد کردی‘کرکٹ بورڈ حکام کا سری لنکا اوربنگلادیش سے رابطہ دونوں ملکوں نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے پر رضا مندی ظاہرکردی ہے .پی سی بی حکام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 20 ستمبر 2021 12:59

نیوزی لینڈ کا پاکستان سے رابط کرکٹ میچ نیوٹرل ملک میں کروانے کی پیشکش
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-عبدالقیوم زاہدسے۔20 ستمبر ۔2021 ) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ میچ کھیلنے کے لیے کسی تیسرے ملک کا انتخاب کیا جائے تاہم پاکستان نے نیوزی لینڈ کی اس پیشکش کو مسترد کردیا ہے. اعلی حکومتی ذرائع کے مطابق کیوی بورڈ نے کہا کہ نیوزی لینڈ دوبارہ پاکستان میں کھیلنا چاہتا ہے ری شیڈول سیریزکیلئے مناسب جگہ تلاش کر رہے ہیں جوکہ پاکستان سے باہر ہو تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کی نیوٹرل مقام پرکھیلنے کی پیشکش مسترد کردی ہے.

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیوں کے مابین 18 سال بعد پاکستان میں میچ ہونے جا رہا تھا تاہم آخری لمحے پر دورہ نیوزی لینڈ نے منسوخ کر دیا. پی سی بی کا کہنا ہے کہ مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے، نیوزی کرکٹ بورڈ کو سیکورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرائی تھی نیوزی لینڈ کے یکطرفہ فیصلے پر دنیا بھر کے کرکٹرز اور شائقین نے مایوسی کا اظہار کیا تھا اور پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیا تھا.

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ نیوزی لینڈ کا یکطرفہ فیصلہ خطرناک مثال قائم کرے گا فیصلے سے دونوں بورڈزکے تعلقات متاثرہوں گے نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی پر سی ای اوپی سی بی وسیم خان نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی معاملے کو آئی سی سی کے سامنے اٹھائیں گے. وسیم خان نے کہا کہ ہم نے نیوزی لینڈ میں 14روزقرنطینہ کیا اور مسجد حملے کے باوجود گئے تھے انہوں نے کہ کچھ حقائق منظرعام پرلانا چاہتا ہوں جمعہ کوای ایس آئی سیکیورٹی کےسربراہ رگ ڈکیسن نےکال کی۔

(جاری ہے)

رگ ڈکیسن نے بتایاکہ نیوزی لینڈ ٹیم پرحملے کا خدشہ ہے.

وسیم خان نے کہا کہ ہمیں یا ہماری سیکیورٹی ایجنسیوں کوتھریٹ کے بارے میں نہیں بتایا گیا ہم نے سیکیورٹی ایجنسیوں سےرابطہ کیا تو واضح ہوا کہ کوئی تھریٹ نہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے 24گھنٹے میں سری لنکا اوربنگلادیش سے رابطہ کیا سری لنکا اوربنگلادیش نے رضامندی ظاہر کی ہے وسیم خان نے بتایا گیا کہ انگلینڈ نے پاکستان آمد کا فیصلہ آج کرنا ہے امید ہے وہ پاکستان آئیں گے.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں