میو ہسپتال میں ٹارچرسیلوں کے انکشاف پر تحریک التوا کار پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 21 ستمبر 2021 12:39

میو ہسپتال میں ٹارچرسیلوں کے انکشاف پر تحریک التوا کار پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) میو ہسپتال میں ٹارچرسیلوں کے انکشاف پر تحریک التوا کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن)کی رکن اسمبلی عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التوا کار کے متن میں کہا گیاہے کہ میو ہسپتال میں دو نجی ٹارچر سیلوں کا انکشاف ہوا ہے ، ٹارچر سیلوں میں اپنے مریضوں کی عیادت کے لئے آنے والے معصوم شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنا یا جاتا ہے،ٹارچر سیلوں میں شہریوں پر تشدد کی نشاندہی کے باوجود ہسپتال انظامیہ کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا،صوبائی وزارت صحت اور ایم ایس میو ہسپتال واقعہ کو دبانے ی کوشش ررہے ہیں،ایم ایس میو ہسپتال تشدد میں ملوث عملے کے خلاف ایکشن لینے کی بجائے انہیں بچانے میں مصروف ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں