وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سینئر صحافی مزمل سہروردی کی رہائش گاہ علامہ اقبال ٹاؤن آمد،والد کے انتقال پر اظہارتعزیت،فاتحہ خوانی کی

جمعرات 23 ستمبر 2021 18:53

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سینئر صحافی مزمل سہروردی کی رہائش گاہ علامہ اقبال ٹاؤن آمد،والد کے انتقال پر اظہارتعزیت،فاتحہ خوانی کی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سینئر صحافی، اینکر پرسن وکالم نگار مزمل سہروردی کی رہائش گاہ علامہ اقبال ٹاؤن گئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزمل سہروردی سے ان کے والد اعظم سلطان سہروردی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مزمل سہروردی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اعظم سلطان سہروردی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ کے والد کے انتقال پر دلی رنج ہوا ہے۔اللہ تعالی آپ اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں