مسلم لیگ (ن) نے صوبائی تنظیموں کو مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کی ہدایت کر دی

حکومت نے اپنی ناکامیوں اور نااہلیت کا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا ،کل قومی اسمبلی میںبھی احتجاج کیا جائیگا‘احسن اقبال

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 18:38

مسلم لیگ (ن) نے صوبائی تنظیموں کو مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کی ہدایت کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے صوبائی تنظیموں کو مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کی ہدایت کر دی ، کل ( پیر) قومی اسمبلی میںبھی احتجاج کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے صوبائی تنظیموں کو مہنگائی کیخلاف عوامی احتجاج کی ہدایت کر دی ہے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ کل پیر کے روز قومی اسمبلی میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر احتجاج بھی کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نے اپنی ناکامیوں اور نااہلیت کا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا ہے ،بجلی، پٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیا ء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں