پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کو پی ڈی ایم اے ،ماحولیاتی کمیشن کے تیار کردہ کتابچے کی منظوری کی ہدایت

بوڈر نے نصاب میں ماحولیاتی آلودگی کے بارے میں جو مواد شامل کیا ہے وہ کافی نہیں ‘ لاہور ہائیکورٹ

جمعرات 9 مئی 2024 15:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پانچ صفحات پر فیصلہ جاری کیا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کو ماحولیات کے بارے میں پی ڈی ایم اے اور ماحولیاتی کمیشن کے تیار کردہ کتابچے کی منظوری کی ہدایت کر دی ۔ عدالت نے کہا کہ بوڈر نے نصاب میں ماحولیاتی آلودگی کے بارے میں جو مواد شامل کیا ہے وہ کافی نہیں ہے۔سموگ کے تدارک کیلئے درخواستوں پر مزید سماعت آج کے روز ہو گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں